بدھ، 3 اپریل، 2019

صرف ایک حادثے نے وزارت ریلوے اور شیخ رشید کی نالائقی عیاں کردی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) رحیم یارخان کے قریب مال گاڑی کے حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹرینیں 20 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہیں۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کے ایک حادثے نے ریلوے کی تمام کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے، ٹرینوں کے اوقات کار بہتر بنانے کے لیے بعض مسافر ٹرینیں منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ریلوے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی ٹرینیں چلانے سے ریلوے کے پاس ریزرو میں انجن اور بوگیاں موجود نہیں، اگر نئی ٹرینیں نہ چلتیں تو ریزرو انجن اور بوگیوں سے ٹرینیں چلائی جاسکتیں تھیں۔علامہ اقبال ایکسپریس 22 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 19 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچ گئی، سفر کے دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علامہ اقبال ایکسپریس کو گزشتہ صبح 8 بجے کراچی کے کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا جس کے بعد کل دوپہر 12 بجے ہی کراچی سے روانہ ہونا تھا تاہم وہ 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد کراچی پہنچی۔اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، پاکستان ایکسپریس کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی کے لئے 17 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوگئی۔راولپنڈی، لاہور، اور ملتان سے کراچی پہنچنے والی ملت ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، عوام ایکسپریس، زکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کی آمد میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی اور لاہور سے ٹرینوں کی کوئٹہ پہنچنے میں 24 گھنٹے تک تاخیر ہورہی ہے جب کہ کوئٹہ سے آج اندرون ملک ٹرینیں اپنے وقت پر روانہ ہوں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کے مسافر ایک ٹرین میں سبّی روانہ ہوں گے جس کے بعد سبی سے مسافر علیحدہ علیحدہ ٹرین میں اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے۔

The post صرف ایک حادثے نے وزارت ریلوے اور شیخ رشید کی نالائقی عیاں کردی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HUEJpW
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔