اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قرار دے دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف دائر درخواست پر 14 فروری کو محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سنادیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صدر مملکت کی غیرموجودگی میں قائم مقام صدر کے لیے اہل قرار دیا اور شہری افضل شنواری کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کا اہل نہیں اور صادق سنجرانی کی عمر 45 سال سے کم ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف 21 جون 2018 کو شہری افضل شنواری نے درخواست دائر کی تھی۔
The post چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیلئے خوشخبری appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2VPcVqs
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔