پیر، 22 اپریل، 2019

وزارت اعلیٰ کیلئے نام سامنے آنے پر ہلچل،کون کون چودھر ی نثار سے رابطے میں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)سابق وزیر داخلہ سینئر سیاست دان چودھری نثار علی خان ایک بار پھر خبروں میں ان ہو گئے ہیں، وزارت اعلیٰ کیلئے خبروں میں آنے پر سیاسی ہلچل مچ گئی، دوسری جانب چودھری نثار علی خان خاموش ہیں انہوں نے ابھی تک کوئی ردعمل دیا نہ ہی بطور رکن پنجاب اسمبلی اٹھانے کا کوئی عندیہ دیا ہے مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے ان سے رابطے کی کوشش کی لیکن ابھی تک چودھری نثار علی خان نے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی ہے ق لیگ کی چودھری نثار علی خان سے رابطوں کی اطلاعات ہیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، ارکان قومی اسمبلی، جن میں بعض سابق وزیر بھی ہیں چودھری نثار سے وقتاً فوقتاً ملتے رہتے ہیں جماعت کے سینئر رہنما کی ان سے رواں ہفتے ملاقات متوقع ہے مسلم لیگ ن میں چودھری نثار کے سپورٹرز رانا تنویر حسین اور سردار ایاز خان ان سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں چودھری نثار اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیلئے خواجہ سعد رفیق کے اہلخانہ سے ملاقات کرچکے ہیں علاوہ ازیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چودھری نثار علی خان پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں اور رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے اور حلف بھی اٹھائیں گے جس کے بعد وہ ایک سے دو ہفتے میں اہم ملاقاتیں کرینگے جہاں پنجاب کی اہم ذمہ داری پر مشاورت کی جائے گی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تو چودھری نثار علی خان کو وزارت اعلیٰ دی جاسکتی ہے۔

The post وزارت اعلیٰ کیلئے نام سامنے آنے پر ہلچل،کون کون چودھر ی نثار سے رابطے میں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GrSusW
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔