ہفتہ، 13 اپریل، 2019

پاکستان اور سعودی عرب میں ایک اور بڑے معاہدے کی تیاریاں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سعودی کمپنی آرامکو کے وفد نے ایل این جی کی سپلائی کیلئے پاکستانی حکام سے بات چیت شروع کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان کی انرجی ریفارمز ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر نے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی وفد جمعرات کو اسلام آباد پہنچا، اس کیساتھ ایل این جی کی سپلائی پر بات ہو رہی ہے۔ آرامکو ایل این جی کی تجارت شروع کر رہی ہے، کمپنی کے وفد کیساتھ شرائط اور مقدار سمیت تمام پہلوؤں پر بات ہو رہی ہے۔نیوز ایجنسی کے مطابق آرامکو فی الوقت ایل این جی پیدا نہیں کرتی اور ایل این جی کے حوالے سے کمپنی پاکستان کیساتھ پہلی ڈیل کرے گی۔ رابطے پر آرامکو کے ترجمان نے ڈیل پر تبصرے سے گریز کیا۔ماہ فروری میں آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے بتایا کہ سعودی عرب کا ہدف 2030سے قبل پائن لائنوں اور ایل این جی ٹینکروں کے ذریعے تین ارب کیوبک فٹ گیس برآمد کرنا ہے۔پاکستان ایل این جی کے چیف ایگزیکٹو عدنان گیلانی کے مطابق آئندہ تین سے پانچ سال کے دوران پاکستان میں ایل این جی کی طلب تین گنا تک بڑھ سکتی ہے، امکان ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے پاکستان مزید طویل المدت معاہدے کرے گا۔ رواں سال پاکستان کی ایل این جی کی درآمد ڈیڑھ کروڑ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے ، آئندہ تین سے پانچ سالوں میں یہ درآمد ڈھائی کروڑ سے تین کروڑ ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔

The post پاکستان اور سعودی عرب میں ایک اور بڑے معاہدے کی تیاریاں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2v0srnr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔