ہفتہ، 13 اپریل، 2019

منی لانڈرنگ،سلمان شہباز کا کر دار سامنے آنے لگا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) شہباز شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کے الزامات چھائے ہوئے ہیں ،اب سے کچھ عرصہ پہلے جب ان کے خاندان کے حوالے سے نیب میں ان کے خلاف تحقیقات یا الزامات کا ذکر ہوتا تھاتو اس کا فوکس عموماً صاف پانی کیس،آشیانہ سکینڈل اور پنجاب حکومت سے منسلک دوسرے معاملات ہوتے تھے لیکن حالیہ 2 دنوں میں معاملات نے ایک اہم اور شاید فیصلہ کن کروٹ لی ہے ۔نیب نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کو آگے بڑھایا ہے ۔لگتا ہے کہ نیب کے تحقیقات کاروں کو ایک بڑا بریک تھرو ملا ہے جس کا تعلق ان معاملات سے ہے جو بظاہر مشکوک لگتے ہیں اور جن کے ذریعے بیرون ملک سے ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ۔ٹی ٹی کے ذریعے حمزہ شہباز، سلمان شہبازاور شہباز شریف فیملی کے دوسرے افراد کے نام رقوم ٹرانسفر ہوئی ہیں ۔بیرون ملک سے مشکوک افراد نے لاکھوں ڈالر ان شخصیات کے اکائونٹس میں بھیجے جو بعد ازاں یہاں کاروبار اور دیگر معاملات میں لگائے گئے ۔نیب میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جن سے واضح ہوا ہے کہ یہ لوگ در اصل کچھ مبینہ شخصیات کے ذریعے مبینہ طور پر کک بیک اور کمیشن کے پیسے ڈالر میں ٹرانسفر کرتے تھے ، انہیں بیرون ملک بھیجا جاتا تھا اور مبینہ طور پر اس کا کچھ حصہ پاکستان واپس لایا جاتا تھا۔بادی النظر میں یہ اس کیس سے مماثلت رکھتا ہے جو سندھ میں نظر آیا اور یہ وہی الزامات ہیں جو زرداری ،اومنی گروپ پر لگے ہیں۔ اس حوالے سے نیب تقریباً تین درجن ریفرنس آئندہ چند ہفتوں میں داخل کرے گا۔ یاد رہے کہ سندھ میں 11سال تک پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور پنجاب میں 11سال تک مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔ شہباز شریف بلا شرکت غیرے دس سال تک پنجاب کے حکمران رہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف لوگ بیرون ملک سے حمزہ شہباز کے نام پر ٹی ٹی سے بھاری رقوم بھجواتے رہے اور مبینہ طور پر اب تک 26ملین ڈالر یعنی 3ارب90کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے ۔حمزہ شہباز،سلمان شہبازان کی بہن جویریا شہباز، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازکے نام پر برطانیہ ،امریکہ ، کینیڈا،ہانگ کانگ اور عرب امارات سے ریمیٹنس آئی ہیں ۔تحقیقات کے دوران یہ حیران کن بات سامنے آئی تھی کہ شہباز فیملی کو ترسیلات بھیجنے والے کچھ افراد کبھی بیرون ملک نہیں گئے ، یہ ترسیلات ان لو گوں نے بھیجیں جو پاکستان ہی میں موجود تھے،ترسیلات بھیجنے والوں کے اتنی رقوم بھیجنے کے وسائل ہی نہیں تھےاس وجہ سے تحقیقات کار سمجھتے ہیں کہ یہ سارا جعلی معاملہ تھااور منی لانڈرنگ ہوئی ہے ۔میزبان پروگرام کا کہنا ہے کہ دس سال تک پنجاب میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کا سکہ چلتا تھایہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ سب سے اہم رول سلمان شہباز کا تھاجو بظاہر شہباز فیملی کے کاروباری معاملات اور ان کے شکر اور دودھ کے کارخانوں اور چکن فیڈ کے معاملات کو دیکھتے تھےلیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ مفادات کے ٹکرائو کا کیس تھا،ایک جانب ان کی حکومت تھی، دوسری جانب وہ کاروبار بھی کرتے تھےاور پھر پنجاب میں جس نے بھی سرمایہ کاری کرنی ہویا کوئی بھی کاروبار کرنا ہو اسے سلمان شہباز سے ملنا پڑتا تھا۔سلمان شہباز کے تمام بڑے بزنس گروپوں سے رابطے تھے۔براہ راست ان کے مفادات کے حوالے سے بات چیت ہوتی تھی،وہ اپنے بڑوں سے ان کی ملاقات کراتے تھےاور حکومت کے کرتا دھرتا ان کے اشارے پر ان بزنس گروپوں کے ساتھ معاملات نمٹاتے تھے۔ان کا بے پناہ اثرو رسوخ تھا۔ سلمان شہباز کا ایک قدم چین میں ہوتا تھاجہاں پاکستان اور سی پیک کے حوالے سے اربو ں ڈالر کے منصوبے چل رہے ہیں اور ان کا بڑا حصہ پنجاب میں آنا تھا، تو کبھی وہ جرمنی میں ہوتے تھےاکثر لندن میں ہوتے تھے ،وہ متحرک ترین کاروباری ،سیاسی اور حکومتی شخصیت تھےجو پردے کے پیچھے رہتے تھےلیکن ان کا اثر بے پناہ ہوا کرتا تھا۔ یہ اومنی سٹائل کا معاملہ ہے اور دیکھنا ہے کہ یہ کہاں جاکر انجام پذیر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں اومنی گروپ کی صرف 3کمپنیاں تھیں اور 2018 میں اومنی گروپ کی کمپنیاں 90سےتجاوزکرگئیں۔ اسی طرح سلمان شہبازپنجاب میں شہباز شریف فیملی کے انور مجید ہیں ،ان کی دولت میں 85گنا اضافہ ہوا ہے ، سلمان شہبازکے2003میں اثاثے21ہزارروپےتھے، اب سلمان شہبازکےاثاثے 3 ارب روپےسےزائدہیں، شہبازشریف،حمزہ اورسلمان شہبازکےاثاثوں کی وجہ ترسیلات زرہیں۔ سینکڑوں لوگوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کئے گئے ان کے کاروبار میں سرمایہ کاری جعلی ترسیلات سے کی گئی ہے۔ شہباز شریف کا ذریعہ آمدن بطور وزیر اعلیٰ تنخواہ تھی جو وہ عطیہ کردیتے تھے اس کے باوجوداپنی دوسری اہلیہ کو لاہور میں گھر خرید کر دیا ،یہ پیسے کہاں سے آئے ؟۔

The post منی لانڈرنگ،سلمان شہباز کا کر دار سامنے آنے لگا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2P7i0HT
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔