حضرت شیخ سعدی شیرازی رحمتہ اللہ علیہ ایک حکایت بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ بچھوؤں کی پیدائش عام جانوروں کی طرح نہیں ہوتی اپنی ماں کے پیٹ میں جب یہ کچھ بڑا ہو جاتا ہے تو اندر سے پیٹ کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور یوں سوراخ کر کے باہر آ جاتا ہے حضرت شیخ سعدی شیرازی رحمتہ اللہ علیہ آگے فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات ایک دانا کے سامنے بیان کی تو انہوں نے فرمایا میں سمجھتا ہوں کہ بات درست ہی ہو گی کیونکہ بچھو کی فطرت اور عادت پر غور کیا جائے تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے برائی ہی کی ہوگی حضرت شیخ سعدی شیرازی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حکایت میں بچھو کی پیدائش اور فطرت کا حوالہ دے کر ان بدفطرت لوگوں سے علحیدہ رہنے کی تلقین فرمائی ہے جو شخص اپنوں سے وفا نہیں کرتا وہ غیر کا کیسے ہو سکتا ہے جس کی فطرت میں بے وفائی ہو وہ کبھی وفا نہیں کر سکتا اس سے علحیدگی ہی بہتر ہوتی ہے،
The post حضرت شیخ سعدی نے بچھو کے بارے میں کیا فرمایا ؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2PhxNE4
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔