اتوار، 14 اپریل، 2019

وز بارش کی پیشگوئی،راولپنڈی میں اعلانات،شہریوں میں خوف،کس ڈیم میں پانی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد،لاہور،پشاور(دنیا مانیٹرنگ، نیوز ایجنسیاں )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، کشمیر ،بلوچستان ، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔ پنجاب میں بارشوں کے اس سلسلے سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے کاشتکاروں کو احتیاط برتنے اور بارشوں سے گندم کے بچائو کے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ادھر بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کے ملک کے مختلف حصوں میں داخل ہونے کے باعث گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی،پنجاب، بلوچستان، کے پی کے علاقوں میں شدیدبارشیں،ندی نالوں میں طغیانی آگئی، شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا، چاغی کے ندی نالوں میں طغیانی آئی ،ادھر خانپور ڈیم میں پانی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد تمام سپل ویز کھول دئیے گئے ہیں ،راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے نالہ لئی کے کناروں پر اعلانات شروع کردئیے،مساجد میں ہونے والے اعلانات میں شہریوں کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے شہر یوں میں خوف وہراس پھیل گیا، گھروں سے شہری باہر نکل آئے۔

The post وز بارش کی پیشگوئی،راولپنڈی میں اعلانات،شہریوں میں خوف،کس ڈیم میں پانی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2D8QW6b
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔