اتوار، 14 اپریل، 2019

آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر پر نیب اہلکاروں کی آمد پر اور مبینہ چھاپے کی خبر پر آصف زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چادر اور چاردیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، بہادر لوگ اداروں میں چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کردیا ہے۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، آصف زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر قیوم سومرو اور سردار علی خان بھی تھے، جب کہ اس موقع پر مولانا لطف الرحمٰن ، مولانا عبدالواسع ، مولانا اسعد محمود ودیگر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُن کے ای سی جی کے ساتھ مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

The post آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2VHpbZO
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔