منگل، 23 اپریل، 2019

مریضہ کیساتھ زیادتی اور قتل،وزیر اعلیٰ سندھ کا بڑا اعلان سامنے آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کورنگی کے مقامی ہسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے خاتون سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عوامی کالونی پولیس نے مقامی ہسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کو 24 سالہ خاتون کو ‘غلط دوائی’ دے کر غیر ارادی طور پرقتلکرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔متاثرہ خاندان کاکہنا تھا کہ 24 سالہ خاتون کو کورنگی کے ایک معروف ہسپتال میں دانت کے علاج کے لیے لے جایا گیا تھا لیکن وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی تھیں۔جاں بحق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے رکن شاہ زیب اور ڈاکٹر ایاز عباسی کو نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر عباسی نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ خاتون کو انجکشن دینے سے قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ایف آئی آر میں متعلقہ سیکشن شامل نہیں کیا گیا تھا۔ڈان کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ پولیس ان الزامات کی تحقیقات کررہی ہے اور جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی تو جرم بھی واضح ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں اور جائزے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ‘جنسی زیادتی’ کا انکشاف ہوا ہے لیکن جناح ہسپتال سے ملنے والی آخری رپورٹ کا انتظار ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جائے۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ ڈاکٹرکلیم امام نے کورنگی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے واقعے کے حوالےسے رپورٹ طلب کی ہے۔سندھ کے چیف سیکریٹری سید ممتازعلی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور صوبائی محکمہ صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور انہوں نے آئی جی سندھ کو ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کی غفلت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہی گلستان جوہر میں نجی ہسپتال دارالصحت میں 9 ماہ کی بچی کو غلط انجکشن دینے کا واقعہ پیش آیا تھا جو بعد میں دوران علاج ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

The post مریضہ کیساتھ زیادتی اور قتل،وزیر اعلیٰ سندھ کا بڑا اعلان سامنے آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2US2zt6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔