منگل، 9 اپریل، 2019

پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کی ذاتی معلومات ہیک،کیا کچھ ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہزاروں طالبات کی ذاتی معلومات یہاں تک کے موبائل نمبربھی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے طالبات کی تصاویر، نام،فون نمبرز،گھروں کے پتے اور ویڈیوز مختلف ویب سائٹس اور وٹس ایپ کے ذریعے فروخت کرنا شروع کردی ہیں، اس سے قبل 2011میں بھی پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک ہوئی تھی لیکن تب ہیکرز کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کا ہائرایجوکیشن سے الحاق ختم کروانا چاہتے ہیں البتہ اس بار ہیکرز نے یونیورسٹی میں پڑھنے والی طالبات کی معلومات کو نشانہ بنایا ہے اور ان معلومات کی فروخت شروع کردی ہے جس پر طالبات کے والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں تقریباً 45ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں جن میں اکثریت طالبات کی ہے،ادھر سائبر کرائم سیل نے ہیکنگ کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ جلد ان ہیکرز تک پہنچ جائینگے۔

The post پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کی ذاتی معلومات ہیک،کیا کچھ ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2P11cm2
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔