منگل، 9 اپریل، 2019

مولانا فضل الرحمان کے سیاسی رابطے تیز،آج کس اہم شخصیت سے ملاقات ہو گی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)مولانا فضل الرحمن منگل کے روز نوازشریف سے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کریں گے۔اپوزیشن نے حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے حوالے سے سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے صحت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وہ کل نواز شریف کو آصف علی زرداری سے ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات کے بارے بھی بریف کریں گے جبکہ نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے پر گفتگو کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

The post مولانا فضل الرحمان کے سیاسی رابطے تیز،آج کس اہم شخصیت سے ملاقات ہو گی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2uRRTeN
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔