بدھ، 3 اپریل، 2019

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، تحریک انصاف حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جب کہ کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے 57.3 بلین کابجٹ فاٹا کو ٹرانسفر کرنےکی منظوری دی ہے، ائیر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اےکا سی ای او تعینات کیا گیا ہے، حسن عرفان کو آئی پی او بورڈ سے ہٹا دیا گیا ان کا اپنا کاروبار ہے اس لیے مفادات کا ٹکراؤ تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ شمس الدین شیخ پی ایم ڈی سی کے نئے چیئرمین ہوں گے جب کہ او جی ڈی سی ایل اور سوئی نادرن کا نیا بورڈ قائم کیا گیا ہے، سوئی سدرن بورڈ کی چیئرپرسن شمشاد اختر ہوں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کررہی، احساس کے تحت بہت سے نئے پروگرام شروع کیے جارہے ہیں، غریبوں کے لیےکفالت کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، سستا گھر اسکیم کا بھی جلد افتتاح ہورہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی غربت کے خاتمے کے لیے پورا ڈویژن بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے لیے منظم سازش کی، بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

The post بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، تحریک انصاف حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HTJBeT
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔