ممبئی،سرینگر ( جی سی این رپورٹ) بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج 18اپریل کو ہوگی۔مقبوضہ وادی میں کشمیری انتخابات کا بائیکاٹ کرینگے جبکہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ مزید بھارتی سکیورٹی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، وادی کی اہم سڑکیں بند جبکہ فورسز کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ۔ سرینگر کی شاہراہوں پر عام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی 13ریاستوں میں 97لوک سبھا نشستوں پرانتخابات آج ہونگے۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج سرینگر اور ادھمپور میں بھارتی پارلیمانی انتخابی ڈرامے کے دوسرے مرحلے کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔سرینگر کے مختلف علاقوں میں خصوصی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ سری نگر میں آٹومیٹک رائفلوں سے لیس پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے چاک وچوبند دستے تعینات کئے گئے ہیں، خاردار تاریں بچھائی گئی ہیں ۔یاد رہے وسطی کشمیر کی نشست پر13امیدوار جبکہ اودہمپور نشست پر 12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ان دونوں نشستوں پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نمایاں امیدوار ہیں۔بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آج محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات کے نام پرڈرامہ رچانا غیر قانونی ، غیر اخلاقی اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔مزید برآں قاضی گنڈ میں بھارتی فوجیوں نے پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے والے ڈویژنل مجسٹریٹ سمیت انتخابی عملے کی مار پیٹ کی اور گاڑی کو نقصان پہنچایا،موبائل فون چھین کر توڑ دئیے،یرغمال بنائے رکھا۔مزید برآں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے نفسیاتی امراض کے ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 85فیصد پیلٹ متاثرین نفسیاتی امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ’’این آئی اے‘‘ نے حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کو پھرنئی دلی طلب کر لیا۔
The post بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج،کتنی ریاستوں میں ووٹ کاسٹ ہونگے،مقبوضہ وادی سے کشمیریوں کا بڑا اعلان سامنے آگیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Zfm9yh
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔