پشاور (جی سی این رپورٹ)لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئرز ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں اور جراحی آلات بھی میسر نہیں تاہم دل کے آپریشنز کے لیے جراحی آلات فراہم کیے جائیں۔ڈاکٹرز کے خط کا جواب دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے آلات کے مطالبے پر آپریشن روک دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کے لیے فی الحال آپریشنز نہ کیےجائیں۔ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان نجی ٹی وی چینلسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قلب کے شعبہ کے لیے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں لہذا ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق قلب کے آپریشن میں پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہوں گے۔
The post تبدیلی آئی رہے،،پشاور میں دل کے مریضوں کیلئے بری خبر appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2v2r2g3
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔