ہفتہ، 13 اپریل، 2019

ق لیگ پھر ناراض،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کونسا اہم بل روک لیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ (ق ) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور سے ناراض ہوگئی ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ‘‘پنجاب آب پاک اتھارٹی بل ’’ اسمبلی سیکرٹریٹ میں روک لیا۔ پرویز الٰہی پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پیٹرن انچیف گور نر پنجاب کو بنانے پر ناخوش ہیں ، بل روکنے کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم میں بھی آچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی نے 29روز پہلے پنجاب آب پاک اتھارٹی بل منظور کیا ،بل کے مطابق گور نر پنجاب چودھری محمدسرور اتھارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جسکی وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ آئین کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ بل حتمی منظور ی کیلئے گور نر ہائوس بھجوایا جانا تھا مگر سپیکر پرویز الٰہی نے بل کو اسمبلی سیکرٹریٹ روک لیا ہے اور گور نر ہائوس کے5سے زائد بار رابطے کے باوجود بل نہیں بھجوایاجسکے بعد گور نر ہائوس بل منگوانے کیلئے وزارت قانون سے رابطے سمیت دیگر قانونی آپشنز استعمال کر نے پر غور کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق بل منظور نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ اتھارٹی قائم نہیں ہوسکی ۔ دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے (ق) لیگ وعدے کے باوجود چودھری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر نہ بنانے پر تحر یک انصاف سے بھی ناراض ہے جبکہ امکان ہے کہ گور نرپنجاب کے غیر ملکی دورے سے واپسی پر مذکورہ بل کے بارے کوئی حتمی فیصلہ سامنے آئیگا ۔اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کے ڈی جی ریسرچ عنایت اللہ لک نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بل گورنر پنجاب کے پاس منظوری کے لئے بھجوایا گیا ہے یا نہیں میرے علم میں نہیں ۔

The post ق لیگ پھر ناراض،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کونسا اہم بل روک لیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2PaafRI
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔