راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)خاتون سول جج راولپنڈی شگفتہ عارف نے تلخ جملوں اورگالم گلوچ پروکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے2ماہ قید اور ایک ہزار جرمانے کی سزا سنادی،ڈسٹرکٹ بار نے معاملے کو انتہائی اقدام قرار دیتے ہوئے آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کچہری کی سول عدالت میں اس وقت صورتحال خراب ہوگئی جب خاتون سول جج شگفتہ عارف نے سینئر وکیل خالد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے فوری بعد دو ماہ قید اور ایک ہزار جرمانے کی سزا سنادی،فاضل سول جج کے مطابق وکیل نے درخواست خارج کرنے پر تلخ کلامی اور گالم گلوچ کی جبکہ وکیل کا موقف تھاکہ انھوں نے ایسا کچھ نہیں کیا،اطلاعات کے مطابق عدالت کی طرف سے سزاسنائے جانے کے باوجودپولیس وکیل کوگرفتارنہ کرسکی۔
The post خاتون جج سے بدتمیزی وکیل کو مہنگی پڑ گئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2XbFjDj
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔