ہفتہ، 13 اپریل، 2019

شیریں مزاری کی ایم کیو ایم کے سینیٹر سے شدید جھڑپ،ویڈیو بھی دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر بیرسٹر سیف کے مابین چائلڈ لیبر سے متعلق سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد دونوں سینئر رہنما اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔چائلڈ لیبر، بچوں کے اغوا اور ان سے زیادتی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نزہت صادق کی صدارت میں جاری تھا۔انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتایا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی گئی تاہم بتایا جائے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں کیا کر رہی ہیں؟انہوں نے کہا کہ قانون سازی کرنا ہمارا کام ہے لیکن حقائق سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔شیریں مزاری نے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے نوٹس وصول کرنے کے باوجود اپنی شرکت کو یقینی نہیں بنایا، وہ کس دہشت گردی کے حملے کی روک تھام کے اقدامات کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس چائلڈ لیبر سے متعلق اعداد وشمار نہیں اس لیے حکومت نے 23 برس کے بعد چائلڈ لیبر سروے کرانے کا فیصلہ کیا۔وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ خواجہ سراؤں سے متعلق قانون پر عملدرآمد سے متعلق وزراء اعلیٰ کو خط لکھا لیکن کسی ایک کی طرف سے بھی جواب نہیں آیا تاہم زینب الرٹ بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کردیا جائےگا۔بعدازاں ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا اعلیٰ کے ہاؤسز میں بچوں کے سینٹر قائم کیے جائیں اور ادھر بھینیسں بھی رکھی جائیں تاکہ بچے دودھ پی سکیں۔سینیٹر نے مزید کہا کہ ’وزارت قانون کو مختلف قوانین کے اطلاق کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے‘۔شیریں مزاری نے قدرے تلخ لہجے میں کہا کہ میں بھی یہاں جذباتی تقریر کر سکتی ہوں۔انہوں نے اجلاس سے رخصتی کے دوران کہا کہ ’میری ایک میٹنگ ہے جس میں شرکت کے لیے جارہی ہوں‘۔جس کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’یہ کوئی طریقہ نہیں، وزیر صاحبہ آپ پھر اس میٹنگ میں آکر اپنا ٹائم ضایع ہی نہ کیا کریں‘۔بعدازاں دونوں رہنما یکے بعد دیگرے اجلاس سے چھوڑ کر چلے گئے۔سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ تک چائلڈ لیبر کے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں تاہم دہشت گردی میں بھی سب سے زیادہ معصوم بچے استعمال ہوئے ہیں۔انہوں نے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں بچوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

The post شیریں مزاری کی ایم کیو ایم کے سینیٹر سے شدید جھڑپ،ویڈیو بھی دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2IheytS
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔