اتوار، 7 اپریل، 2019

سعودی عرب نے امریکہ کو بڑی دھمکی لگا دی،یہ دھمکی کیا ہے اور کیوں لگائی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ریاض (جی سی این رپورٹ)سعودی عرب نےدھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے اوپیک کے رکن ملکوں پر مقدمہ بازی کا بل منظور کیا تو وہ اپنا تیل امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں فروخت کرے گا۔امریکی مقننہ میں متعارف کرایا جانے والا یہ بل “نوپیک” کے نام سے معروف ہے۔سعودی ذرائع نے کہا ہے تیل کی فروخت ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں کرنے کی تجویز پر سعودی حکام نے اوپیک ملکوں سے بات چیت کی ہے اور اس دھمکی سے امریکی حکام کو بھی آگاہ کیا ہے۔نوپیک نامی یہ بل منظور ہو گیا تو اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت اوپیک ملکوں پر امریکا میں مقدمہ بازی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔دوسری جانب اگر سعودی عرب نے ڈالر میں تیل کی فروخت ختم کر دی تو دنیا بھر میں ڈالر کی قدر و قیمت پر اثر پڑے گا۔

The post سعودی عرب نے امریکہ کو بڑی دھمکی لگا دی،یہ دھمکی کیا ہے اور کیوں لگائی گئی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2U1Dnv7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔