اتوار، 7 اپریل، 2019

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا نوجوانوں کے بارے میں بڑا بیان (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کا سہرابہادر اور متحرک جونیئر قیادت کوجاتاہے۔نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں۔ہفتے کو پاکستان کے دورے پر آئے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طالبعلموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہرشعبے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، کیونکہ وہ مستقبل کی قیادت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کا کریڈٹ بہادر اور متحرک جونیئر قیادت کو جاتا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ ایک قوم کا حصہ ہوتے ہوئے قومی ترقی میں ان کا نمایاں کردار ہے۔ ملاقات کے دوران طالبعلموں نے دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربات سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے طلبا کو پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات اور امن کیلئے کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ طالبعلموں نےجنرل باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے حسین یادیں لے کر جا رہے ہیں، اس حقیقت کے ادراک کے ساتھ اپنے وطن واپس جارہے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن اور خوبصورت ترین ملک ہے۔امریکہ میں پاکستان کی حقیقی تصویرکی عکاسی کریں گے۔دورہ کے دوران طلبا نے لاہور، وادی ہنزہ، پارلیمنٹ ہاؤس اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا۔

The post آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا نوجوانوں کے بارے میں بڑا بیان appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2YWD744
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔