ہفتہ، 13 اپریل، 2019

حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈائون، اب تک کتنے گرفتار اور کتنی رقم برآمد ہوئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی، کوئٹہ (جی سی این رپورٹ)کراچی اورکوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن،5 ملزمان کوگرفتار کرکےتقریباً44 کروڑ 50 لاکھ برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے دو مراکز پر کارروائی کرتے ہوئے42کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کرلی ،جبکہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی ا ے سندھ سلطان خواجہ نے بتایا کہ ایف آئی اے سندھ نے خفیہ اطلاعات پر دوچھاپہ مار کارروائیاں کرکے 42کروڑ 3 لاکھ 34ہزار 3سو 81 روپے سے زائد رقم برآمد کرلی، جبکہ تین ملزمان محمد رضوان ،کامران اور عمران کو گرفتار کرلیاگیا۔ پہلی کارروائی روبی سنٹر شاپ نمبر 46میں کی گئی، جہاں دو ملزمان محمد عمران اور کامران عبدالغنی کو گرفتار کرکے دکان سے 70ہزار سعودی ریال ، 2ہزار 90بھات (تھائی کرنسی)،570درہم ، 2کروڑ 69لاکھ 93ہزار پاکستان کرنسی اور 38کروڑ 4لاکھ 20ہزار 600روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد کرلئے ۔ادھر ایم اے جناح روڈ پر اردوبازار کی دکان نمبر 23پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے وابستہ محمد رضوان عبدالغنی کو گرفتارکرلیاگیا، ملزم کی نشاندہی پر دکان سے 1کروڑ 19لاکھ 1ہزار 8سو روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ،جس میں 34ہزار امریکی ڈالر ،3لاکھ 68ہزار 5سو پاکستانی کرنسی ،جبکہ 50لاکھ 63ہزار 3سو مالیت کے پرائز بانڈ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل میں مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ۔ ان کاکہناتھا کہ خا نانی اینڈ کالیا کے طرز پر دبئی میں ایک اور بڑی ایکسچینج کمپنی کام کررہی ہے ،جس کے مالک کی عرفیت رنگیلا ہے۔

The post حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈائون، اب تک کتنے گرفتار اور کتنی رقم برآمد ہوئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2v3lyle
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔