بدھ، 17 اپریل، 2019

حمزہ شہباز کی آج پیشی،نیب کیا کرنے جا رہا ہے؟بڑی خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازشریف نیب کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے اور نیب آج عدالت میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگے گا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مختلف کیسز میں نیب میں پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور ضمانت ملنے کے بعد وہ 3 دفعہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں، اور آج بھی وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے تاہم ذرائع کے مطابق وہ نیب کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی 2 انوسٹی گیشن ٹیموں نے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کیے، تاہم حمزہ شہباز نے دونوں ٹیموں کے سوالات پر ٹال مٹول سے کام لیا اور نیب حکام کو کل تک کا انتظار کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازشریف سے ہونے والی تفتیش، ان کے تعاون نہ کرنے اور سوالات کے جوابات نہ دینے سے متعلق سینئر افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ نیب کی جانب سے رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جو کل عدالت میں پیش کی جائے گی، اور ممکنہ طور پر نیب کی جانب سے کل عدالت میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں اورموقف اپنایا تھا کہ نیب کی طرف سے گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب پہلے بهی سیاستدانوں کو کسی اور انکوائری میں بلا کر دوسرے مقدمات میں گرفتار کر چکا ہے، عدالت نے حمزہ شہباز کی دونوں کیسز میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی، اور دو کیسز میں ایک ایک کروڑ کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، کل شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی تاریخ ختم ہوجائے گی۔

The post حمزہ شہباز کی آج پیشی،نیب کیا کرنے جا رہا ہے؟بڑی خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GmwRu0
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔