بدھ، 17 اپریل، 2019

ایک اور معصوم پولیس مقابلے کی بھینٹ چڑھ گیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) یونیورسٹی روڈ پر پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں رکشا آ گیا۔ ڈیڑھ سالہ محمد احسن جاں بحق ہونے سے والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کو پولیس کی گولیاں لگیں۔کراچی میں ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے نے معصوم بچے کی جان لے لی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے 19 ماہ کا بچہ احسن جاں بحق ہو گیا۔مقتول کے والد کاشف کا دعویٰ ہے کہ ہم رکشے میں جا رہے تھے کہ پولیس کی فائرنگ سے احسن کے سینے میں گولی لگ گئی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے تاکہ شواہد سامنے آئیں۔ موٹر سائیکل سوار اہلکار کسی کی نشاندہی پر مبینہ ڈاکوؤں کا پیچھا کر رہے تھے۔

The post ایک اور معصوم پولیس مقابلے کی بھینٹ چڑھ گیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UEfIWE
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔