بدھ، 17 اپریل، 2019

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز کہاں کہاں تعینات رہ چکے،والد کیا کرتے تھے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئے تعنیات آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کا آبائی شہر چیچہ وطنی ((18 چودہ ایل )) ہے ۔والد محمد نواز اور تایا محمد الطاف ریٹائرڈ سیشن جج ہیں .یہ جسٹس آف سپریم کورٹ ریٹائرڈ محمد منیر کے داماد ہیں ۔کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز 1961  میں پیدا ہوئے اور1986 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ان کا تعلق 14ویں کامن سے ہے۔انھوں نے بطور اے ایس پی ایس ڈی پی او لودھراں ، پاکپتن اور فیروزوالہ شیخوپورہ میں فرائض سر انجام دیئے ۔انھیں1992 میں ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی اوروہ بطور ایس پی گوجرانوالہ ، راجن پور ، چکوال ،سرگودھااور خیبر پختونخوامیں فرائض سرانجام دیتے رہے ۔انھوں نے 2000 میں ایس ایس پی ، 2009  میں ڈی آئی جی اور 2014میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدہ پر ترقی پائی اس دوران انھوں نے بہاولپور، فیصل آباد ،سپیشل برانچ ، وی وی آئی پی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجا ب ، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دئیے ۔جبکہ کیپٹن (ر) عارف نواز خان اس سے پہلے بھی بطور آئی جی پنجاب کے خدمات سرانجام دے چکے ہیں.انہیں دوسری مرتبہ آئی جی پنجاب پولیس کی پوسٹ پر تعنیاتی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔2018کے الیکشن سے پہلے انہیں آئی جی پنجاب کے عہدے سے تبدیل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) عارف نواز خان بطور سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویڑن خدمات سرا نجام دے رہے تھے ۔

The post نئے آئی جی پنجاب عارف نواز کہاں کہاں تعینات رہ چکے،والد کیا کرتے تھے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Gmx68o
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔