جمعرات، 11 اپریل، 2019

پاکستان فٹبال کا بحران شدید،ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان میں فٹبال کا بحران مزید شدید تر ہو گیا ہے اور پاکستان میں حقائق کی چھان بین کے لیے آنے والے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے وفد کا دورہ مئی تک ملتوی ہو گیا ہے۔ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن(اے ایف سی) کے وفد نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تاکہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو موجودہ بحرانی صورتحال سے نکال سکے لیکن اب یہ وفد اب مئی میں آئے گا۔فیفا کے ترجمان نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وفد کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کی درخواست پر ابتدائی طور پر 24 سے 25اپریل دو روزہ دورہ کرنا تھا تاہم اب اسے مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ فیفا آفیشلز اس دھڑے کی جانب اشارہ کر رہے تھے جسے وہ تسلیم کرتے ہیں جو پی ایف ایف کے صدر فیصل صلاح حیات اور جنرل سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی پر مشتمل ہے۔تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق احسین شاہ اور کی زیر سربراہی دھڑے کو تسلیم کرتا ہے جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے انتخابات میں صدر منتخب کیا گیا تھا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنا دورہ ملتوی کیوں کیا تو فیفا آفیشل کا کہنا تھا کہ آپ اس کا جواب پی ایف ایف سے طلب کر سکتے ہیں۔فیفا نے گزشتہ ہفتے تین اپریل کو اپنی ممبر ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اے ایف سی کے ہمراہ ایک مشترکہ مشن پاکستان بھیجے گا۔جب فیصل صالح حیات پر مشتمل پی ایف ایف کے دھڑے سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ مشترکہ مشن نے اپنا دورہ کیوں ملتوی کیا گیا تو انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی فیصل صالح ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔اس مشن کی آمد میں تاخیر کے سبب پاکستان 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ اور 2023 کے اے ایف سی ایشین کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں شرکت سے محروم ہو سکتا ہے۔ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایشیا 12بدترین ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جس کے لیے ڈراز 17اپریل کو ہوں گے اور اس کا آغاز 6جون سے ہو گا۔ورلڈ کپ اور ایشین کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں عدم شرکت مسائل میں گھری پاکستان فٹبال کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ ہو گی جو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دو دھروں کے درمیان 4سال سے جاری محاذ آرائی کی وجہ سے پہلے ہی بحران کا شکار ہے۔

The post پاکستان فٹبال کا بحران شدید،ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2WZD6ut
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔