اتوار، 14 اپریل، 2019

حنیف عباسی رہا،باہر آتے ہی بڑی بات کہہ ڈالی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی کی ضمانت کے لیے 50، 50 لاکھ کے مچلکے جمع کرادیے گئے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قافلے کی صورت میں جیل سے لے جایا گیا بعد ازاں وہ براستہ موٹروے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئے۔رہائی کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ‘میں اللہ کا شکر ادا کررہا ہوں، مشکل وقت جب بھی آئے گا گزر جائے گا’۔قبل ازیں حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی عدالتی حکم کی تکمیل کے لیے جیل روانہ ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ والد کی رہائی آج ہی عمل میں لائی جائے گی اور حنیف عباسی کو کچھ دیر بعد جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے 50، 50 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے۔ان مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد حنیف عباسی کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا۔11 اپریل 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جیل میں 4 مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور جیل میں انہیں ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت نے فیصلہ جاری کرتے وقت اصل حقائق پس پشت ڈال کر سزا سنائی اور ساتھ ہی عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت سزا معطل کرکے ضمانت منظور کرے اور رہا کرنے کا حکم دے۔

The post حنیف عباسی رہا،باہر آتے ہی بڑی بات کہہ ڈالی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DdgQpM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔