پیر، 8 اپریل، 2019

صبا قمر مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments
لاہور(جی سی این رپورٹ) معروف اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دلی تکلیف ہوتی ہے ، خدا کی ذات نے استطا عت دی تو انکی مدد کیلئے این جی او بناؤں گی ،میں نے بھی سخت مشکلات کا دور دیکھا ہے اور مجھے احساس ہے کہ جب انسان پر مشکلات ہوں تو حالات کس طرح کٹھن گزرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست ہے ۔یہاں پر کم آمدنی والے طبقوں کے لئے حکومت کو ایک جامع پروگرام ترتیب دینا چاہیے ۔بے روزگار لوگوں کو جب تک ملازمت نہ ملے ان کے گھر تک وظیفے کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ غلط کام بھی غربت کی وجہ سے ہوتے ہیں مگر میں اس کی ہرگز حمایت نہیں کرتی کہ کسی کے گھر میں غربت ہے تو وہ چوری شروع کر دے، انسان محنت مزدوری کرے تو خدا کی ذات اس میں برکت ڈالتی ہے ۔ صباء عمر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بڑا مشکل دور دیکھا ہے اور مشکلات کا بڑی جرات مندی سے مقابلہ کیا تو خدا کی ذات نے اسکا اجر بھی دیا ،مشکلات کے دور سے گزر کر آج پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں اور وہ تمام نعمتیں خدا کی ذات نے عطاء کی ہیں جس کی انسان کو خواہش ہوتی ہے ۔ مگر میرے اندر انسانیت کا درد آج بھی موجود ہے ، میری خواہش ہے کہ اپنے غریب بہن بھائیوں کے لئے کچھ کر وں۔مجھے جب بھی خدا کی ذات نے موقع دیا تو ایک ایسی این جی او بناؤں گی جس میں بے روزگار اور غریبوں کے روزگار کا اہتمام کی جائے اور مالی مدد بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ والدین کا احترام ضروری ہے جس نے والدین کا احترام نہیں کیا وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوا ۔ میں اپنی نوجوان نسل کو یہی پیغام دوں گی کہ وہ اپنے والدین کی عزت و احترام اور قدر کریں یہ خدا کی طرف سے انسان کے لئے سب سے عظیم تحفے ہیں اور انکی حفاظت ضروری ہے ۔

The post صبا قمر مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2WX7YMn
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔