اسلام آباد (جی سی این رپورٹ )وفاقی دارالحکومت میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد قتل ہوگئے،پولیس ذرائع کے مطابق راول روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ مزاحمت پر اسلحہ ڈیلر بھی قتل ہوگیا ،پولیس نے ڈاکوئوں کے سا تھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،لاشوں اور زخمی کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق منگل کی شام تھانہ کھنہ کی حدود لہتراڑ روڈ پر واقع علائوالدین اسلحہ ڈیلر شاپ میں تین نامعلوم ڈاکو گھس گئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر پیسے اور بڑے پیمانے پر اسلحہ لوٹ کر اپنی مہران کار نمبر1212 سے منتقل کرنے کی کوشش کی،اس دوران اسلحہ شاپ کے مالک پرویز خان نے مزاحمت کرکے ایک ڈاکو کو پکڑا جس پر باقی دو ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسلحہ ڈیلر پرویز خان اور اپنے ساتھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اور دونوں ڈاکو اسلحہ سے لدی اپنی مہران کار لیکر کھنہ پل سے غوری ٹائون کی جانب سروس روڈ کی جانب بھاگ نکلے لیکن جب وہ غوری ٹائون فیز پانچ میں پہنچے تو ایک نجی بینک کے قریب جاکر انکی سوزوکی مہران کار رک گئی تو ڈاکووں نے سامنے والی سڑک پر جانیوالی ایک کرولا ایکس ایل آئی کار جس میں ایاز حیات نامی شخص اپنی فیملی کے ساتھ جارہا تھا پر اسلحہ تان کر اس سے کار چھین لی جس کے بعد دونوں ڈاکوئوں نے اپنی خراب مہران کار سے اسلحہ چھینی گئی کرولا کار میں منتقل کرنا شروع کردیا اور ساتھ ہی ہوائی فائرنگ کر ڈالی، عینی شاہدین کے مطابق ایک گھنٹہ تک ڈاکوئوں اور نجی بینک کے سکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں ایک ڈاکو موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،ہومی سائڈ یونٹ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر احمد کمال کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت حماد ستی سکنہ کو ٹلی ستیاں ، گاڑی میں مارے جانے والے ڈاکو کی شنا خت بلال سکنہ مردان کے نام سے ہوئی ہے۔
The post وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی خوفناک واردات appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2HWkt7w
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔