جمعہ، 19 اپریل، 2019

(بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 26 ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایک ارب 12 کروڑ 78 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی232.245 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث 4 خواتین سمیت40 ملزمان کوحراست میں لے لیا اور11 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 104.29 کلو گرام چرس،75.2 کلو گرام افیون، 51.025 کلو گرام ہیروئن، 970 گرام ایمفیٹا مائن (آئس) اور 760 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے مین جی ٹی روڈ، جہلم پر واقع چکوال موڑ کے قریب کارروائی کے دوران راولپنڈی کے رہائشی اشرف خان نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے مین جی ٹی روڈ جہلم پر واقع چکوال موڑ کے قریب چارسدہ کے رہائشی عاکف شاہ اور اس کی دو خاتون ساتھیوں یاسمین اور جاسمین کے قبضے سے 4.8 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے کورال چوک، ایکسپریس وے، اسلام آباد کے قریب ایک ہینو ٹرک کو روک کر دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس اور 6 کلو گرام افیون برآمد کر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی عبد الوکیل، مینار خان اور امین خان نامی تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26 بس سٹاپ، اسلام آباد کے قریب چارسدہ کے رہائشی سلمان نامی ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے پی ایس او پٹرول پمپ، چونگی نمبر 4، راولپنڈی کے قریب ایک ٹیوٹا XLI کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے ڈرائیور سائیڈ کے دروازے میں چھپائی گئی 1 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے پشاور کے رہائشی عماد خان اور شکیل عالم نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چھٹی کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے موٹروے ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب ایک ہنڈا انفائٹ ہائبریڈ کار کو روکر کر دوران تلاشی گاڑی کی ڈگّی میں چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس اور 13.2 کلو گرام افیون برآمد کر کے مردان کے رہائشی جہانگیر خان اور ذیشان سمیع نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ساتویں کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے گولڑہ موڑ بس سٹاپ، اسلام آباد کے قریب راولپنڈی کے رہائشی محمد نومان اور آفتاب رفیق نامی دو ملزمان کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف لاہور نے خان شہید رینجرز چیک پوسٹ، گھرکی، لاہور کے قریب کارروائی کے دوران لاہور کے رہائشی عبد الرشید اور محمد یاسر نامی دو ملزمان کے قبضے سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے شامکوٹ موٹروے ٹول پلازہ، لاہور کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16.8 کلو گرام چرس اور 12 کلو گرام افیون برآمد کر کے پشین کے رہائشی دلبر خان اور سید رفیع اللہ انامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے گنداسنگھ، قصور میں واقع رینجرز چیک پوسٹ کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4.8 کلو گرام افیون اور 7.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے پشاور کے رہائشی عدنان خان اور عباس خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے بند روڈ، لاہور پر واقع نیازی اڈہ بس سٹینڈ کے قریب چارسدہ کے رہائشی محمد شاہد نامی ملزم کے قبضے سے 3 کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے قصور کے رہائشی محمد پرویز، مختیار احمد اور نارووال کے رہائشی عارف مسیح نامی موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان کے قبضے سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو اوتھ ہزاری پل، گندا سنگھ، قصور سے گرفتار کیا گیا۔ چھٹی کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے بٹ چوک، کالج روڈ، لاہور کے قریب ایک سوزوکی ویگن آر گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانے سے 700 گرام چرس برآمد کر کے لاہور کے رہائشی وسیم گل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ساتویں کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے کالج روڈ، لاہور پر واقع بٹ چوک کے قریب لاہور کے رہائشی بابر مجید نامی ملزم کے قبضے سے 800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ آٹھویں کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے جنگ روڈ، فیصل آباد پر واقع گورنمٹ کالج یونیورسٹی کے نئے تعمیر شدہ کیمپس کے قریب فیصل آباد کے رہائشی راشد مقصود نامی ملزم کے قبضے سے 1 کلو گرام ہیروئن اور 1 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نویں کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے رینجرز چیک پورسٹ، بھادیاں، قصور کے قریب راشد منہاس نامی موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف پشاور نے کوہاٹ روڈ پشاور پر واقع پشاوری آئس کریم شاپ کے قریب سے پشاور کے رہائشی جنید خان اور اس کی خاتون ساتھی شاہین کے قبضے سے 2.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے جی ٹی روڈ، پشاور پر واقع نیاز اڈہ کے قریب ساہیوال کی رہائشی ولّا نامی خاتون کے قبضے سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے رشکئی انٹرچینج، نوشہرہ کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کی سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی 46.8 کلو گرام چرس برآمدکر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی امین خان اور عبدالولی خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے شاہ مقصود انٹرچینج، ہری پور کے قریب ساہیوال کے رہائشی رضاعباس نامی ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز نمبر G9-555 شارجہ جانے والے چارسدہ کے رہائشی شاہد امین نامی مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ سے 970 گرام ایمفیٹامائن (آئس) اور پیکنگ میٹریل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ چھٹی کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہنگو کے رہائشی رحمان اصغر نامی مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے جوتوں میں چھپائی گئی 590 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم پرواز نمبر PK-283 کے ذریعے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔ ساتویں کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب ایک ٹیوٹا ہائی ایس کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے ڈرائیور سائیڈ کے دروازے میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے پشاور کے رہائشی شبیر خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بذریعہ پرواز نمبر EK-601 برمنگھم (براستہ دبئی) جانے والے میر پور ، آزاد کشمیر کے رہائشی محمد منظور نامی مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ سے 18.785 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے یوسف گوٹھ، کراچی میں واقع بس ٹرمینل کے قریب ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 35 کلو گرام افیون برآمد کر کے کراچی کے رہائشی عبد الوارث نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بذریعہ پرواز نمبر SV-3505 جدہ جانے والے کیچھ کے رہائشی میر محمد نامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 760 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 240 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

The post appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Pg9QNB
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔