جمعہ، 19 اپریل، 2019

تبدیلیوں کا سونامی،وفاقی کابینہ میں وزیراعظم عمران خان کی اکھاڑ پچھاڑ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی سے بھی استعفے لے لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسد عمر نے یہ کہہ کر عہدہ چھوڑا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے ہی معذرت کرلی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ عمران خان یا ان کے نئے پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا، تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء بھی تبدیل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی عہدے پربرقرار رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، ہمایوں اختر کو کامرس کا مشیر اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عمرایوب کے پاس وزارت پاور ڈویژن کی وزارت رہے گی۔

The post تبدیلیوں کا سونامی،وفاقی کابینہ میں وزیراعظم عمران خان کی اکھاڑ پچھاڑ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2vi3yDH
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔