بدھ، 17 اپریل، 2019

اچھی نیند حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروبات استعمال کریں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔بیشتر افراد کو نیند کے مختلف عوارض جیسے بے خوابی یا خراٹوں کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے جو دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔نیند کی کمی سے متاثر جسم اپنے افعال مناسب طریقے سے کرنے میں ناکام رہتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔تو کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟اگر ہاں تو آپ کو سونے سے قبل چند مشروبات کو آزمانا چاہیے جن میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جلد سونے میں مدد دینے کے ساتھ اس کا معیار بھی بہتر بناتے ہیں۔
گرم دودھ
گرم دودھ اچھی نیند کے حصول میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اکثر کیلشیئم کی کمی بے خوابی کی بڑی وجہ ثابت ہوتی ہے۔ دودھ سے جسم کو کیلشیئم ملتا ہے جبکہ اس کے ساتھ اس میں ایک اور کمپاؤنڈ سیروٹونین بھی موجود ہوتا ہے جو ذہن کو سکون اور آرام کا احساس دیتا ہے۔
ناریل کا پانی
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں میگنیشم کی کمی ڈپریشن اور ذہنی بے چینی کا خطرہ بڑھاتا ہے، ناریل کے پانی میں میگنیشم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو ذہن کو پرسکون رکھتا ہے، جس سے جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔
کیلے کا ملک شیک
کیلوں میں میگنیشم، پوٹاشیم کے ساتھ ٹرائی پیتھون نامی ایک امینو ایسڈ موجود ہوتا ہے جو نیند لانے میں مدد دینے والے کمپاؤنڈ سیروٹونین بننے میں مدد دیتے ہیں۔ کیلے اور دودھ کے مکسچر میں شہد کا اضافہ اسے مزیدار بناتا ہے جو مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرکے میٹھی نیند کا حصول ممکن بناتا ہے۔
بادام اور زعفران کا دودھ
بادام کے دودھ میں ضروری اجزا موجود ہوتے ہیں جو تناؤ پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ معمولی زعفران کا اضافہ اس دودھ کی اعصاب کو ریگولیٹ کرنے کی خصوصیات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
بابونہ چائے
بابونہ(Chamomile) پودے کی چائے بھی ذہن کو پرسکون رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے، یہ ایک خاص قسم کی پھول نما جڑی بوٹی ہے، جس کے پتے سفید اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور پرسکون ذہن جلد نیند کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔

The post اچھی نیند حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروبات استعمال کریں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GmwVtK
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔