اتوار، 14 اپریل، 2019

وفادار کتے نے اپنی جان دیکر کئی جانیں بچا لیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)اکثر سنتے ہیں کہ کتا انسان کا بہترین دوست اور وفادار جانور ہے، یہ بات بھارت میں پیش آنے والے واقعے نے ایک بار پھر درست ثابت کردی، جہاں ایک پالتو کتے نے اپنی جان گنواکر 30 سے زائد افراد کی جان بچالی۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست اُترپردیش کی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے تہہ خانے اور پہلی منزل پر فرنیچر کا کارخانہ، دوسری منزل پر الیکٹرانکس کا شوروم جبکہ تیسری منزل پر لوگ رہائش پذیر تھے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد کتے نے بھونک بھونک کر لوگوں کو نیند سے جگایا اور سب کو عمارت سے باہر نکال دیا، لیکن اسی دوران دھماکا ہوا اور کتا اُس کی زد میں آکر موت کے منہ میں چلا گیا، یوں اُس نے اپنی جان گنواکر 30انسانی جانیں بچالیں۔حکام نے آگ لگنے کی وجہ عمارت کے نچلے حصے میں شارٹ سرکٹ بتائی ہے، وہاں گیس سلنڈر ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا اور چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

The post وفادار کتے نے اپنی جان دیکر کئی جانیں بچا لیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DctGVd
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔