ہفتہ، 20 اپریل، 2019

اوماڑہ واقعہ کے بعد وزیراعظم عمران خان دورہ ایران پر جائینگے یا نہیں؟دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پرایران روانہ ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہوگا۔ مشیر خزانہ، وزیربرائے بحری امور، وزیربین الصوبائی رابطہ، معاون خصوصی برائے تجارت اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں بھی قیام کریں گے اور صدر حسن روحانی سمیت ایران کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گےجب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سے بھی ملیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنا ہے۔

The post اوماڑہ واقعہ کے بعد وزیراعظم عمران خان دورہ ایران پر جائینگے یا نہیں؟دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2PjPrqW
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔