ہفتہ، 20 اپریل، 2019

پنجاب میں بھی اعلیٰ تعیناتیاں،بینک آف پنجاب کے صدر کیلئے عثمان بزدار نے ناااہل شخص کا انتخاب کر ڈالا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، صوبائی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں جہاں اور اعلیٰ تعیناتیوں کی منظوری دی گئی وہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے طویل عرصے سے خالی پنجاب بینک کی صدارت کیلئے سید طالب رضوی کے نام کی بھی منظوری دیدی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے کے بعد مختلف حلقوں سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے، انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سید طالب رضوی کو صدر پنجاب بینک تعینات کرنے کے فیصلے پر کابینہ میں بھی تحفظات پائے جا رہے ہیں جبکہ بینکنگ سیکٹر میں بھی کچھ اہم شخصیات نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بینک جو پہلے ہی مسائل کا شکار ہے سید طالب رضوی کے آنے سے مزید مسائل کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ سید طالب رضوی میں وہ صلاحیت موجود نہیں ہے جو اس اہم عہدے کیلئے ضروری تصور کی جاتی ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سید طالب رضوی کو اس سے قبل بینک الفلاح اور حبیب میٹرو پولیٹین بینک سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا تھا، پنجاب بینک کے ہی اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ گو کہ یہ صوبائی کابینہ کا فیصلہ ہے تاہم وقت اور حالت ثابت کردینگے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بینک کے صدر کیلئے جس شخصیت کا انتخاب کیا ہے وہ کسی طور پر بھی اس کا اہل نہیں ہے اور اس سے بینک مزید مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔

The post پنجاب میں بھی اعلیٰ تعیناتیاں،بینک آف پنجاب کے صدر کیلئے عثمان بزدار نے ناااہل شخص کا انتخاب کر ڈالا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2vaPhcb
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔