اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی)تحریک انصاف کی حکومت میں تبدیلیوں کا اگلا مرحلہ خیبر پختونخوا میں متوقع ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنی تجاویز پرعملدرآمد کیلئے وزیر اعظم سے اجازت مانگ لی ، وزیر اعظم کی جانب سے آئندہ چند روز میں اس بارے میں حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ،تبدیلی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بعض وزرا ء کو کابینہ سے فارغ کرنے کے علاوہ چند نئے وزراء کی شمولیت متوقع ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کےپی نے صوبائی امور چلانےمیں درپیش مشکلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے اور اس کی بڑی وجہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو قرار دیا ہے جن کا حمایت یافتہ ایک مضبوط دھڑا کابینہ میں موجود ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے چار نئے چہروں کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے جن میں خلیق الرحمن ، حارث احمد ، ریاض خان اور آغاز گنڈا پور کا نام لیا جار ہا ہے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر زراعت محب اللہ خان اور وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے ان کی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے جبکہ معاون خصوصی کامران خان بنگش کو تعلیم کا بھی اضافی چارج دیئے جانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے باوجود اگر محمود خان کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے تو اگلی باری ان کی بھی ہو سکتی ہے ۔
The post خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلیوں کا امکان، کس کس وزیر کی چھٹی ہوسکتی ہے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2ZtvAu7
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔