لاہور(جی سی این رپورٹ)مہنگائی کی جاری لہر نے درسی کتب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ گزشتہ سال کی نسبت ، سال رواں کے دوران پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی قیمتوں میں 6.78فیصد سے 16.67فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔والدین کے لیے اب بچوں کی درسی کتب خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے چھاپی جانے والی کتابوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ16.67فیصد اضافہ اسلامیات کی کتاب میں ہوا ہے۔ جبکہ ریاضی، انگلش،زرعی تعلیم، تاریخ سمیت دیگر ننانوے مختلف مضامین کی کتابوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔مبینہ طور پر ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے کتابوں کی چھپائی تاخیر سے شروع کرنے پر مارکیٹ میں اِن کی دستیابی بھی مسئلہ بن گئی ۔کتابوں کے سب سے بڑے مرکز اُردوبازار میں والدین کو حصول کتب کے لیے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئی کلاسوں کے لیے نہ صرف امتحانات کا عمل مکمل ہوچکا ہے بلکہ اِن کے نتائج آنے کے بعد کلاسز بھی شروع ہوچکی ہیں۔کتابوں کی دستیابی میں مشکلات کے باعث طلبہ کا تعلیمی حرج بھی ہورہا ہے۔دوسری طرف سرکاری سکولوں میں حکومت کی طرف سے مفت کتابوں کی فراہمی بھی سست روی کا شکار ہے۔ اِس حوالے سے ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن سرکاری سکولوں میں طلبہ کو کتابوں کی فراہمی کا عمل تسلی بخش طریقے سے جاری ہے۔ حکام کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ تمام مضامین کی کتب مارکیٹ میں موجود ہیں۔
The post مہنگائی کی جاری لہر نے تعلیم کو بھی لپیٹ میں لے لیا،درسی کتب کی کتابوں میں کتنا اضافہ،پریشان کن رپورٹ آگئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2WPs7Ut
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔