اسلام آباد (طارق عزیز) امریکی سفارتخانہ کے زیراہتمام امریکہ کے 243ویں یوم آزادی کی تقریب میں غیرملکی سفارتکاروں اور مہمانوں کیلئے دو موضوع دلچسپی کا باعث رہے، اول پاکستان کی معاشی صورتحال اور دوسرے نمبر پر نوازشریف کی صحت، مسلم لیگ (ن) کا مستقبل زیربحث رہنے والا موضوع تھا، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی وجہ سے پی پی سے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی، مہمان خصوصی عمرایوب سمیت وزرا شیخ رشید، علی زیدی، شوکت یوسفزئی، اے این پی کے افراسیاب خٹک، طارق فضل چوہدری، امور خارجہ کے کوآرڈی نیٹر محمد مہدی، ایم کیوایم کے عامر خان، سلیم سیف اللہ، انور بیگ، پیر نقیب الرحمن، ان کی اہلیہ اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں ایئرچیف سمیت عسکری حکام کی تعداد خاطرخواہ تھی، امریکہ نے اپنا یوم آزادی اس سال 3ماہ قبل منایا کیونکہ امریکہ کا یوم آزادی 4جولائی ہے۔سفارتخانہ ذرائع کے مطابق 4جولائی کو پاکستان میں شدید گرمی بچنے کیلئے تقریب چوتھے ماہ کی 4تاریخ کو منانے کا فیصلہ کیا گیا، امریکی سفیر پال جونز نے اپنی تقریر کی ابتدا اردو زبان سے کی، انہوں نے پاکستانی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑے فخر سے اعلان کیاکہ آپ اس وقت دنیا کے کسی سفارتخانہ کے سب سے بڑے صحن میں موجود ہیں ۔ امریکی سفیر پال جونز نے اسلام آباد اور واشنگٹن میں مماثلت قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں شہروں کو وفاقی دارالحکومت کے طور پر آباد کیاگیا اور دوسری مماثلت یہ ہے کہ امریکہ کی طرح پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردارکلیدی ہے ، سفارتکار پاکستان کے معاشی حالات پر پریشان نظر آئےتاہم وزرانے امریکی، یورپی، مغربی اور دیگر سفارتکاروں کو مکمل اطمینان دلایاکہ معاشی خرابی عارضی ہے۔حکومت جلد اس پر قابو پا لے گی۔
The post امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب،غیر ملکی سفارتکاروں کی دلچسپی زیادہ کس بات میں رہی؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2HZ5Y2v
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔