لاہور(جی سی این رپورٹ)ایک دہائی بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز اس سال ہونے کا امکان روشن ہو گیا، امید ہے کہ اگلے سیزن میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکا ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد سے پی سی بی کو غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کے لیے قائل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ دس برسوں میں پاکستان نے ہوم ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر کھیلیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے مثبت اشارہ دیا ہے۔آئی لینڈرز اور گرین کیپس کے درمیان اس سال اکتوبر میں دو ٹیسٹ کی سیریز ہونا ہے۔ ٹیسٹ میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے اور اس حوالے سےاگلے چند ہفتوں میں سیریز کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ سری لنکن بورڈ نے ڈیڑھ سال پہلے اپنی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے لاہور بھیجی تھی۔ پی سی بی نے سری لنکا کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ پی سی بی کے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بنگلا دیش بورڈ کا سیکیورٹی آفیسر پاکستان سپر لیگ کے دوران کراچی آیا تھا، امکان ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان ان ملکوں سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔
The post پاکستانی کرکٹ کے متوالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2v13xUT
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔