ہفتہ، 6 اپریل، 2019

سرحدی شہر تفتان میں لیوز فورس کا آپریشن، بڑا کام کر ڈالا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کوئٹہ (جی سی این رپورٹ)بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، تاہم اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع پر لیویز فورس نے تفتان کے علاقے کلی اسٹیشن میں کارروائی کی، بازیاب ہونے مغوی افغان باشندے ہیں۔مغویوں کو 20 روز قبل افغان سرحدی علاقے رباط سے اغوا کیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، غیر قانونی افغان تارکین وطن کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا ۔تاوان کی وصولی کے لیے مغویوں پر تشدد کی ویڈیوز بناکر خاندان کو واٹس اپ کیا جاتا تھا، ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

The post سرحدی شہر تفتان میں لیوز فورس کا آپریشن، بڑا کام کر ڈالا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Uzge7v
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔