جمعرات، 11 اپریل، 2019

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کیلئے اچھی خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) برطانوی پاکستانی چیمبرآف کامرس نے قومی اثاثے کو مستحکم کرنے کےلئے پی آئی اے کو طیارہ دینے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیااور سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے 7 رکنی وفد کی قیادت میاں محمد وحید نے کی۔برطانوی وفد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی سرمایہ کار وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہیں، اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پی آئی اے پاکستان کا قومہ اثاثہ ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی پی آئی اے کے زریعے ہی اپنے سفر کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستانی سرمایہ کار پی آئی اے کے شیئرز بھی خریدنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو مزید ترقی دی جاسکے۔برطانوی وفد نے پی آئی اے کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکے پاکستان چیمبرآف کامرس کی سرمایہ کاری سے قومی ایئرلائن مزید مستحکم ہوگی۔ وفد نے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کو طیارہ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کو مزید طیارے بھی دیے جائیں گے۔

The post پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کیلئے اچھی خبر appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2U6ApFP
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔