راولپنڈی (جی سی این رپورٹ)بین الاقوامی میڈیاکابالاکوٹ کےعلاقےجبہ کادورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیامیں بھارتی صحافیوں سمیت مختلف ممالک کےسفارتکار شامل تھے، وفد میں شامل صحافیوں میں زیادہ ترکا تعلق بھارت سے تھا ،دورہ کرنےوالوں میں کئی ممالک کے دفاعی اتاشی بھی شامل تھے،وفد نے 26 فروری کو بھارتی ایئرفورس کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی اور بالاکوٹ کے علاقے جبہ میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کے دعوئوں کی حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو 26 فروری کے واقعات اور زمینی حقائق کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کے کیمپ کو تباہ کرنے کے دعوئوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ، انھوں نے کہا کہ بھارت بار بار جھوٹے دعوے کر رہا ہے ،وفد کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے کھلے ایریا میں بم گرائے گئے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ، وفد کو قریب میں موجود اس مدرسے کا بھی دورہ کرایا گیا جسے بھارت کی جانب سے اب تک تباہ کرنے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں دہشتگردوں کی ہلاکتوں کے دعوے کئے جاتے رہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کے اراکین نے مدرسے کے طلبہ ، اساتذہ سےآزادانہ طور پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا مشاہد ہ کیا کہ مدرسہ اپنی جگہ پر موجود ہے جس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہاں صرف مقامی بچے ہی زیر تعلیم ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو مسلسل جھوٹے دعوئوں کی رٹ لگائے رکھنےکی بجائے حقائق کو تسلیم کرنا اور خطے مین امن کے لئے ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا چاہئے ،اسے یہ دیکھنا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کیوں خراب ہو رہے ہیں، بعدازاں گروپ نے اے پی ایس سوات کا دورہ کیا اور یہاں موجود جد ید ترین تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا،وفد کو ادارے میں موجود کمپیوٹر اور سائنس لیب ، آڈیٹوریم اور سپوٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کرایا گیا ، یہ تعلیمی ادارہ پاک فوج کی جانب سے سوات کے عوام کو ان کی دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے دی گئی قربانیوں کے اعتراف میں بطور تحفہ عطیہ کیا گیا ہے کیونکہ سوات ہی وہ ایریا ہے جہاں تعلیمی اداروں کو بیحد نقصان پہنچایا گیا ،وفد کو مالاکنڈ میں بحالی سینٹر کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں جسمانی طور پرمعذوروں کو مصنوعی اعضا کے ذریعے دوبارہ معاشرے کارآمد شہری بننے میں مدد دی جاتی ہے ۔
The post بھارتی دعوئوں کا پول کھل گیا ،بین الاقوامی میڈیاکابالاکوٹ کےعلاقےجبہ کادورہ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Z2ZB3z
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔