اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا ہے کہ مودی کی انتخابات میں جیت سے متعلق بیان کے بارے میں کہا ہے کہ اس بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چئیرمین مشاہد حسین سید کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیر خارجہ کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ بھارت ایڈونچر کی تیاری کر رہا ہے مگر وزیراعظم نے کیوں کہا کہ مودی جیتا تب ہی مذاکرات ممکن ہوں گے، ریاستوں کی دوستی ریاست سے ہوتی ہے کسی شخص سے نہیں وزیراعظم کے نقطہ نظر کی سمجھ نہیں آ رہی وزیراعظم نے دوسرے ملک کے انتخاب میں اپنی ترجیح کیسے دے دی۔ان کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو بتایا کہ مودی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات ریکارڈ پر ہیں اور سب جانتے ہیں کہ وہ بھارتی وزیر اعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’بھارتی میڈیا کچھ زیادہ ہی سنسنی خیزی سے کام لیتا ہے، انتخابات میں کون جیتے یا ہارے گا اس کا فیصلہ بھارتی ووٹرز نے کرنا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت سبکی کے بعد ایک اور مِس ایڈونچر کی تیاری کر رہا ہے جس کے بارے میں پاکستان کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں، 23 مئی تک پاکستان کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم ایک روز قبل چند غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر بھارت میں اگلی حکومت کانگریس کی ہوئی تو پاکستان سے مقبوضہ کشمیر پر معاہدہ ہونا مشکل ہوگا تاہم اگر بی جے پی جیت گئی تو شاید کشمیر مسئلے کا کوئی حل نکل سکے گا‘۔آج اجلاس کے دوران سینیٹر رحمٰن ملک نے مودی کے خلاف قرارداد بھی پیش کی جسے چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے پڑھ کر سنایا۔قرارداد میں درج کیا گیا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ کا اعلان قابلِ مذمت ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے حکومت اپنے نمائندہ خصوصی کے ذریعے اقوام متحدہ کے نیشنل سیکیورٹی کونسل میں احتجاج ریکارڈ کرے۔سینیٹر جاوید عباسی نے دوسرے بھارتی پائلٹ اور اسرائیلی پائلٹ کی گرفتاری کی قیاس آرئیوں سے متعلق پوچھا تو وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی دوسرا بھارتی یا اسرائیلی پائلٹ نہیں اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس میں غلطی ہوئی ہے۔اجلاس میں وزارت خارجہ میں عوامی سفارتکاری فنڈ قائم کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے لیے ارکان پارلیمنٹ کے بیرونی دوروں اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
The post مودی کی انتخابات میں جیت سے متعلق وزیراعظم کا بیان،شاہ محمود قریشی کی الٹی سیدھی وضاحت appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2v64Ph3
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔