نئی دہلی(جی سی این رپورٹ)بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ کل ہو گی، سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہو گا جس میں 91 نشستوں کیلئے آندھرا پردیش، آسام، بہار، اڑیسہ اور اترپردیش سمیت بیس ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی چھ نشستوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے،پہلے مرحلے میں جموں اور بارہمولہ کی نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے انتخابات سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے،جن میں 90کروڑ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان انتخابات پر امریکی انتخابات سے چھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالرزیادہ لاگت آئے گی،دس ارب خرچ ہونگے جبکہ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کیلئے ملک بھر میں دس لاکھ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،سکیورٹی کیلئے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔دوسرامرحلہ 18 اپریل ،تیسرا 23 اپریل ،چوتھا 29 اپریل ،پانچواں 6 مئی ،چھٹا 12مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19مئی کو ہوگا۔انتخابات میں90 کروڑووٹر میں سے8 کروڑ 40 لاکھ ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔
The post بھارتی انتخابات،پہلا مرحلہ کل سے،کتنی نشتوں کیلئے کہاں کہاں ووٹنگ ہوگی؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2UbHjcT
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔