بدھ، 10 اپریل، 2019

شیخ رشید کی شہباز پر تنقید،رانا ثنا اللہ نے کیا مشورہ دیدیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ آمنے سامنے آگئے، شیخ رشید نے شہباز شریف پر این آر او مانگنے کا الزام لگایا تو رانا ثناء اللہ شہباز شریف کی حمایت میں بیان دے دیا۔شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے اپنے کانوں سے سُنا ہے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج ایسا نظر آرہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست علیحدہ ہے، شہباز کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے ساتھ رہتا ہے، ان کے ساتھ جیتا اور مرتا ہے، ڈالر لوٹ کر بھاگنے والا گیدڑ ہوتا ہے۔شیخ رشید کے ان الزامات پر ن لیگی رہنما اور سابق وزیرداخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ شیخ رشید بتائیں، شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا؟ ورنہ استعفا دے دیں۔رانا ثناء اللہ نے مشورہ دیا کہ عمران نیازی کو چاہئے شیخ رشید کی وزارت واپس لے کر شہباز شریف کا چوکیدار بنادیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں، صرف زبان چل رہی ہے، ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔

The post شیخ رشید کی شہباز پر تنقید،رانا ثنا اللہ نے کیا مشورہ دیدیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Us3oc3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔