اسلام آباد( جی سی این رپورٹ) پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر پاکستان میں 2 سال تعیناتی کے بعد آج اپنے عہدے سبکدوش ہونے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل ٹویٹر پر پاکستانیوں کے نام الوداعی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کا مشکور ہوں اور آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا، مارٹن کوبلر شیروانی زیب تن کرتے ہوئے اپنے الوداعی ویڈیو پیغام میں اپنے پاکستانی مداحوں کو السلام و علیکم کہہ کر مخاطب ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میرا یہ آخری ویڈیو پیغام ہے، آپ لوگوں کے خوبصورت ملک میں دو شاندار سال گزارنے کے بعد اداس دل کے ساتھ واپس جارہا ہوں، میں نے ذاتی زندگی میں بھی آپ کے ملک کی بہت سی خوبصورتی دیکھی،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام تر سیاسی، معاشرتی یا پھر معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان امن اور خوشحالی کی جانب اپنا راستہ بنالے گا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جڑا رہے گا،جرمن سفیر نے پاکستانی مداحوں کو کہا کہ یقین رکھیں میں عام سیاح کی حیثیت سے پاکستان واپس آؤں گا۔
Have a look at my farewell video message for all of you!! Thank you all for your hospitality and respect!! Will keep you in my heart
میرا یہ الوداعی ویڈیو پیغام، آپ سب کیلئے!! آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کا مشکور ہوں!! آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا pic.twitter.com/NtS4MRtsPY— Martin Kobler مارٹن کوبلر (@KoblerinPAK) April 8, 2019
The post اپنے الوداعی پیغام میں مارٹن کوبلر نے پاکستانیوں کو کیا کہا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2G1Cn5l
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔