بدھ، 10 اپریل، 2019

غربت اور مہنگائی نے گھر اجاڑ دیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ٹانک (جی سی این رپورٹ)ٹانک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ٹانک کے محلہ قاضیانوالہ میں سید رسول نامی شخص نے گھر میں سوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی، دو بیٹیاں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ زخمی بچوں کو علاج و معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے افراد کے جسد خاکی ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جب کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

The post غربت اور مہنگائی نے گھر اجاڑ دیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2G6H9OX
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔