بدھ، 10 اپریل، 2019

اس خوبرو ماڈل کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)ولیس نے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل کے مبینہ قتل میں 3 مشتبہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔شاہدرہ پولیس کے مطابق کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی لڑکی کی شناخت اقراء سعید کے نام سے ہوئی جسے دو روز قبل ’قتل‘ کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ’اتوار کی شب ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں 22 سالہ اقراء کو شدید نشے کی حالت میں لایا گیا‘۔ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ’ہسپتال اتنظامیہ نے بذریعہ فون پر پولیس کو اطلاع دی کہ عثمان ولد رفیق، حسن بٹ اورعمررضا بٹ متاثرہ لڑکی کو شدید نشے کی حالت میں ہسپتال لے کر آئے تھے‘۔پولیس کے مطابق ’تینوں ملزمان لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے‘۔شاہدرہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ’ملزمان نے مبینہ طورپر مقتولہ اقراء سعید کو زبردستی نشہ آور چیز کھلائی جس کے باعث لڑکی موت واقع ہوگئی‘۔پولیس نے تینوں مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد کو کراچی سے لاہور بلالیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق واضع ہوں گے۔

The post اس خوبرو ماڈل کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UshJFz
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔