لاہور(جی سی این رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جسٹس فرخ عرفان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس فرخ عرفان کے استعفے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔جسٹس فرخ عرفان 20 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اور ان کی مدت ملازمت 22 جون 2020 کو مکمل ہونا تھی۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام بھی پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں بنانے والوں کی فہرست میں شامل تھا، جسٹس فرخ عرفان کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی زیر سماعت ہے۔
The post لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان مستعفی کیوں ہوئے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2UpGVfL
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔