بدھ، 3 اپریل، 2019

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی کی اصل وجہ کیا؟کیا اب سیز فائر ہو گیا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) وزیراعظم عمران خان کی مداخلت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان وقتی طور پر سیز فائر ضرور ہوا ہے تاہم یہ صورتحال مستقبل میں برقرار رہے گی، یقینی طور پر کہا جاسکتا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں لڑائی کی بنیاد نمبرٹوکی پوزیشن ہے دونوں وزیراعظم کے بعد خود کو نمبر ٹو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی حیثیت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ،غالب امکان ہے کہ وقتی طور پر سیزفائر کے بعد کسی وقت حکومتی، پارٹی معاملات میں دونوں ایک دوسرے کیخلاف صف آرا نظر آئیں گے تنظیمی معاملات ہوں، پارٹی عہدے یا انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے پہلے دن سے ایک دوسرے کی مخالفت کی ہے، حالیہ بیان بازی کے نتیجہ میں جہانگیر ترین کا پلڑا بھاری رہا ہے لیکن شاہ محمود قریشی کو پارٹی اور کابینہ میں ایک موثر گروپ دھڑے کی بھرپور حمایت حاصل ہے جنہیں وزیرخارجہ نے جہانگیر ترین کیخلاف بیان دینے سے منع کر رکھا ہے کیونکہ حالیہ معاملہ پر شاہ محمود دفاعی پوزیشن پر ہیں تاہم وہ مناسب موقع پر سکور برابر کرنے کی کوشش کریں گے، دونوں رہنمائوں میں لڑائی کا آغاز چودھری سرور کو پنجاب کا صدر نامزد کرنے پر ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق حالیہ لڑائی میں پرویز خٹک، سرور خان، محبوب سلطان، مراد سعید، عون چوہدری، فیصل واوڈا، فواد چو دھری سمیت 14رہنمائوں نے بیانات، ٹویٹ کے ذریعے حصہ لیا،ایک موقع پر تمام 14رہنمائوں کو شوکاز نوٹس دینے کا تقریباً فیصلہ ہو گیا تھا تاہم وزیراعظم نے فیصلہ واپس لیتے ہوئے پالیسی بیان جاری کر دیا جس سے معاملہ رک گیا، دبائو کے باوجود وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو نہ نوٹس جاری کیا اور نہ ہی ان کے بیان کی مذمت کی،کابینہ اجلاس میں صرف ناپسندیدگی کا اظہار کیا،کابینہ میں ایک گروپ وزیر خارجہ سے بازپرس کا مطالبہ کر رہا تھا ، اجلاس میں بیوروکریسی کے جانے کے بعد یہ معاملہ زیربحث لایا گیا، پارٹی کے اندر ہارڈلائنرز شاہ محمود قریشی کے مخالف ہیں،اپوزیشن کیساتھ مفاہمانہ طرزعمل اور اچھے ورکنگ تعلقات کے موقف پر شاہ محمود قریشی کی مخالفت کی جاتی ہے،شاہ محمود قریشی، شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے حق میں تھے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کی مخالفت پر بعض وزراء نے شاہ محمود قریشی پر اعتراض کیا،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت ماڈل کو دیگر صوبوں، مرکز میں لیکر چلیں گے کے پی کے حکومت کی کارکردگی اور وہاں پر اداروں میں تبدیلی بارے آگاہ کرنے کیلئے اسلام آباد کے صحافیوں کو دورے پر لے جا یا جائے گا،وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کہے ہمیں کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر فخر ہے کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے، کابینہ اجلاس کے دوران چودھری پرویز الٰہی وزیراعظم آفس میں موجود تھے، وزیراعظم سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی تاہم چودھری مونس دیگر کئی اہم وزراء، وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں سے گپ شپ کرتے رہے۔

The post شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی کی اصل وجہ کیا؟کیا اب سیز فائر ہو گیا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2YKW0qN
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔