اسلام آباد(طارق عزیز)وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطالبات پر عملدر آمد کے لئے مہلت طلب کر لی ، وفاقی حکومت کے قیام سے ایک سال مکمل ہونے تک بی این پی خاموشی سے وعدوں پر عملدرآمد کا انتظار کرے گی، مطمئن ہونے کی صورت میں ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بلا کر مزید حمایت کا فیصلہ کیا جائیگا ، مطالبات پورے نہ ہونیکی صورت میں حکومت کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا جاسکتا ہے، رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل نے حال ہی میں الگ الگ ملاقا ت کی جس میں انہوں نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے عملدرآمد نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا، اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی، گوادر ایئرپورٹ کا کنٹرول 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومت کو اختیارات دینے، سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگارکی فراہمی، انفراسٹرکچر، صحت ،پینے کے پانی کی فراہمی جیسے مطالبات سامنے رکھے ہیں، صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں گے، مطالبات کی منظوری کے لئے وفاقی حکومت باقاعدہ طریقہ کار کے تحت کام کرے گی جس کے نتائج ایک سال مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے، لاپتہ افراد کے بارے میں بی این پی نے مطالبہ کیا کہ انہیں عدالتوں میں پیش کر کے ٹرائل کیا جائے، جرم ثابت ہونے پر سزا دی جائے تاکہ ورثا اورلواحقین کوبتایا جاسکے کہ عدالتی فیصلوں کے تحت انہیں سزائیں دی گئی ہیں ،وفاقی حکومت کے اقدامات پر اطمینان یا عدم اطمینان کا فیصلہ اختر جان مینگل کے بجائے 65 رکنی ایگزیکٹو کونسل کرے گی ،مطالبات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اگست 2019 میں بی این پی تحریک انصاف کی حمایت سے دستبردار ی کا اعلان کر سکتی ہے، اختر مینگل نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ۔
The post بلوچستان نیشنل پارٹی کب تک عمران خان حکومت کی حمایت کریگی،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں کیا قدم اٹھایا جائیگا appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Id5PaX
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔