جمعہ، 12 اپریل، 2019

پنجاب پولیس کی اس دبنگ پولیس آفیسر کا کمال جانتے ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)لاہور میں محکمہ پولیس کی خاتون آفیسر نے سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود چودھری نے ملزمان کی گرفتاری اورمقدمات کے چالان میں سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، پہلی سہ ماہی میں انھیں تعریفی خط سے نوازا گیا۔ڈاکٹرانوش مسعود چودھری رواں سال یکم جنوری سے اکتیس مارچ تک کی سہ ماہی کے دوران چھ ڈویژنوں میں کارکردگی کے لحاظ سے اول رہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرنے ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کو جاری تعریفی خط میں کہا ہے کہ مقدمات اوراُن کے چالان میں آپ نے ہیڈ کوارٹرکے مقرر کردہ اہداف حاصل کیے ہیں اورتین سوچھیالیس نمبر لے کر اول رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کےلیے دیگر افسران کو بھی اسی جذبے سے کام کرنا چاہیے۔

The post پنجاب پولیس کی اس دبنگ پولیس آفیسر کا کمال جانتے ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2v64V8p
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔